تازہ ترینعلاقائی

سبی شہرکی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے،ڈپٹی کمشنر

sibiسبی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سبی عزیز احمد جمالی نے کہا کہ سبی شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جرگہ ہال میں عجائب گھر کی بحالی لائبریری کی فعالیت اور جرگہ ہال میں شجر کاری مہم کے ساتھ شہر کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے ماڈل نصب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرگہ ہال میں عجائب گھر کی عمارت اور آڈیٹوریم کے بلڈنگ کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر محکمہ زراعت کے آفیسر میر محمد اسلم لغاری ،محمد حفیظ خجک ،لیویز رسالدار میر شہباز خان باروزئی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر عزیز احمد جمالی نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور کوشش کی جارہی ہے جرگہ ہال مین عجائب گھر کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ جرگہ ہال سمیت دس اہم مقامات پر سایہ دار درخت اور پھول لگائے جائیں گے جبکہ جہاز کا ایک خوبصورت ماڈل بھی منگوایا جارہا ہے جو بہت جلد سبی پہنچے گا انہوں نے کہا کہ سبی کی خوبصورتی کی بحالی میں ہر شہر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عزیز احمد جمالی نے لیویز تھانہ کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے لیویز تھانہ سبی کے مختلف شعبوں اور حصوں کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر سبی عزیز احمد جمالی کو اس موقع پر لیویز دفعہ دار بہرام خان گڑانی نے ایمر جنسی میں استعمال ہونے والے اشیاء کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینا ن کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:ڈائمنڈ فوم پاکستان کے زیر اہتمام گریٹ پیلس شادی ہال میں تین روزہ نمائش 10اپریل سے منعقد ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker