Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نوجوت سنگھ سدھو کا کرتارپورکی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

نوجوت سنگھ سدھو کا کرتارپورکی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز)ممتاز بھارتی سیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور نو نومبر کو کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نہایت بے قرار ہوں، میں ہی نہیں دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بے تاب ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو نے بابا گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دربار صاحب کے افتتاح کو تاریخی موقع دیتے ہوئے حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے شکریہ بھی ادا کیا۔ٹیلی فونک رابطے میں سینیٹر فیصل جاوید نے سدھو سے کہا کہ پوری دنیا کے سکھوں کو دربار صاحب کا افتتاح مبارک ہو،ہم نوجوت سنگھ سدھو سمیت

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے زمرد خان نے جان پر کھیل کرمسلح شخص سکندرکو زندہ گرفتارکرادیا

What is your opinion on this news?