تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

تین ماہ سے استمال نہ ہونی والی سمز کو بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(نامہ نگار) پی ٹی اے نے تین ماہ سے غیر استعمال شدہ سمز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹیلی کام ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں سموں کے استعمال کے باعث تمام تر سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ایسی سمیں جنھیں گزشتہ تین ماہ سے کسی بھی صارف نے استعمال نہیں کیا انھیں بند کر دیا جائے گا اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد دوبارہ سمز جاری کی جائیں گی،اس کے علاوہ ایسی سمز جو صارفین کے زیر استعمال ہیں انھیں بھی بائیو میٹرک تصدیق کے مرحلے سے گزارنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button