پاکستانتازہ ترین

ایک شناختی کارڈپر5سےزائدسمیں جاری کرنےپرکارروائی کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے ایک شناختی کارڈ پر پانچ سے زائد سمیں جاری کرنے والی سیلولر کمپنیوں کیخلاف پی ٹی اے کو کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ملک بھرمیں ایک شناختی کارڈ پردرجنوں سمیں جاری کردی جاتی ہیں۔ سیلولرکمپنیاں کسی ضابطے کی پابندی نہیں کررہی ہیں۔ ہر کمپنی زیادہ سے زیادہ سمیں فروخت کرنے کی دوڑ میں شامل ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ موبائل کمپنیاں عدالتی حکم پر عمل نہیں کرتیں ۔ اس معاملے کی رپورٹ بھی کی جائے پیش ۔ عدالتی حکم کے بعد ایک شناختی کارڈ پر درجنوں سموں کی فروخت کا سلسلہ بند ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button