پاکستانتازہ ترین

سندھ کے مختلف شہروں میں نئے بلدیاتی نظام کیخلاف احتجاج جاری

کراچی(نامہ نگار)  سندھ کے مختلف شہروں میں نئے بلدیاتی نظام کیخلاف احتجاج جاری ہے ۔۔ نواب شاہ میں جسقم کے کارکن کی ہلاکت کے خلاف کشیدگی ہے۔۔۔ مظاہرین نے ایک گاڑی جلا دی ۔۔ جبکہ مظاہرين اور پولیس سے جھڑپوں میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔    نواب شاہ میں جئے سندھ قومی محاذ کی کال پر مکمل ہڑتال ہے۔۔۔ شہر بھر میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔۔۔۔ سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے جا رہے ہیں۔۔۔ جبکہ ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی۔۔۔۔ آج بھی مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں ہوئیں۔۔۔ اور فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔۔۔ گذشتہ روز نئے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج کے دوران یہاں مظاہرین اور پولیس سے جھڑپوں میں جسقم کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔ ضلع کے دیگر شہروں دولت پور، سکرنڈ، قاضی احمد اور دوڑ میں بھی ہڑتال ہے۔۔۔ اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ خیرپور میں بھی نئے بلدیاتی نظام اور جسقم کے کارکنوں پر تشدد کے خلاف احتجاج جاری ہے۔۔۔۔ موروکنڈیارو میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں وشہروفیروز میں بھی جسقم کے کارکنوں نے مرکزی سڑک پر دھرنا دیا۔۔۔ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔وکلا نے عدالتوں کا بھی بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  دفاع پاکستان کالانگ مارچ چمن بارڈر پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker