پاکستانتازہ ترین

سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ اتحاد کا سندھ بھرمیں غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

کراچی(مانٹیرنگ سیل) ٹرانسپورٹ اتحاد اور سی این جی ایسوسی ایشن نے کل سے شہر سمیت سندھ بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ اتحاد کے عہدیداروں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ اور سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس حکام نے ہفتے میں 3 روز اسٹیشنز کو سی این جی فراہم کرنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد سندھ بھر میں احتجاجاً ٹرانسپورٹ اور سی این جی اسٹیشنزغیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔ ٹرانسپورٹرز اتحاد اور سی این جی آنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا  کہنا تھا کہ 6 جنوری کو سوئی سدرن گیس حکام سے معاہدہ طے پایا تھا کہ ہفتے میں 3 روز سی این جی فراہم کی جائے گی تاہم معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہفتے میں 4 روز سی این جی اسٹیشنز کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔ واضح رہے کہ سی این جی آنرز ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ اتحاد کا سوئی سدرن گیس حکام سے ہفتے میں 3 روز گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد 5 جنوری کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ہڑتال کی کال مؤخر کی گئی، معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر دونوں یونینز نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker