پاکستانتازہ ترین

سندھ: بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی(پاک نیوز) سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا کے باعث بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس کو مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ حکومتکی جانب سے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیاہے جس کے تحت سنیما گھر، بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات، پارکس بند رہیں گے جب کہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق کردیے گئے ہیں اور کاروبار کے اوقات کار صبح 6 تا رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ  صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا، دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز  اور ریسٹورینٹس کے لیے رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جب کہ ڈائن ان ٹیبل سروس پر بھی پابندی برقرار ہےگی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت کا گرلزسرکاری سکولوں کیلئےمرغی پروگرام

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker