پاکستانتازہ ترین

سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگ جاری

کراچی(پاک نیوز)سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگ جاری ہے۔سینیٹ کی ایک خالی نشست پر پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور تحریک انصاف کے آغا ارسلان کے علاوہ 2 آزاد امید وار عاجز دھامرا اور گل محمد جاکھرانی مدمقابل ہیں، دونوں آزاد امیدواروں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جب کہ تحریک انصاف کے کورنگ امیدوار علی احمد پلھ الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا بائیکاٹ کردیا ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی۔ماہرین کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے، اس لئے نثار کھوڑو کے سینیٹر منتخب ہونے کے امکانات واضح ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button