پاکستان

سندھ میں آئندہ حکومت ہماری ھوگی:میاں نواز شریف

قاضی احمد(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے فرائض مکمل طور پر انجام نہیں دیئے، حکومت اپنے فرائض انجام دیتی تو سندھ کی عوام پریشان نہ ہوتی۔ قاضی احمد میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ میں رات کے وقت گھروں کے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن نے سندھ سے ڈاکو راج ختم کیا تھا، سندھ میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں سیلابی پانی ابھی تک کھڑا ہے، دوسروں کی مدد کرنے والے آج خود مدد مانگ رہے ہیں، سیلاب میں سب سے پہلے مسلم لیگ ن سندھ آئی۔ پنجاب نے اپنی قربانی دے کر سندھی بھائیوں کی مدد کی۔
نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں، اب سندھ میں بھی بچوں کو لیپ ٹاپ ملنے چاہیئے، سندھ کے اسکولوں میں بھی کمپیوٹر لیب ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فوج کا تعلق ایک پارٹی ٗبندے یا ایک صوبے سے نہیں ،جنرل آصف غفور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker