کراچی(نامہ نگار) وزير اعليٰ سندھ کي ہدايت پر منظور وسان اور سسي پليجو سے ان کي وزارتوں کے قلمدان واپس لے لئے گئےہيں۔ وزير اعليٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سسي پليجو نے کابينہ اجلاس کا بائيکاٹ کر کے نظم و ضبط کي خلاف ورزي کي۔ وزير اعليٰ سندھ سيد قائم علي شاہ نے سينيٹر رضا رباني کے والد کے انتقال پر تعزيت کرنے کے بعد ميڈيا سے گفتگو کي۔ ان کا کہناتھا کہ سسي پليجو نے صوبائي کابينہ کے اجلاس ميں نظم و ضبط کي خلاف ورزي کي۔ جس پر ان سے وزرات کا قلمدان واپس لينے کا فيصلہ کيا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کے بارے ميں متحدہ قومي موومنٹ کے دوستوں سے کئي ملاقاتيں ہوئيں۔ جبکہ آخري ملاقات گورنر سندھ سے ہوئي۔ جس ميں گورنر کي خواہش تھي کہ بجٹ کے حوالے سے مشترکہ پريس کانفرنس کريں۔ ايک سوال کے جواب ميں قائم علي شاہ نے کہا کہ ايم کيو ايم کي بجٹ تجاويز اور شيڈو بجٹ کو اس بجٹ ميں خاص اہميت دي گئي ہے۔ يہ بجت عوام دوست نہيں بلکہ عوام کا ہي ہوگا۔ وفاقي بجٹ کے بعد صوبے بھي بجٹ کي تياريوں ميں مگن ہيں۔ صوبہ سندھ کے وزير اعليٰ کي جانب سے سندھ کے بجٹ کے حوالے سے خوش آئند باتيں کي جارہي ہيں۔ سندھ کے بجٹ سے عوام کو فائدہ ہوگا يا نہيں، يہ تو آنے والا وقت ہي بتاسکتا ہے۔
You must be logged in to post a comment.