پاکستانتازہ ترین

فنکشنل لیگ کا سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کراچی (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ فکنشنل نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پر حکومت کی طرف سےاعتماد میں نہ لیے جانے کے رد عمل میں صوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ اس ضمن میںمسلم لیگ فکشنل کے رہنما اور صوبہ سندھ کے وزیر امتیازشیخ نے صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام پور ے سندھ کامسئلہ ہے لیکن حکومت نے بلدیاتی نظام پر ہماری بات نہیں سنی،سندھ حکومت نے بلدیاتی آرڈیننس کے معاملے میں ہمیں نظر انداز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نے بلدیاتی نظام میں سندھ کو 2حصوں میں توڑنے کے کوشش کی گئی ہے ،سندھ ایک ہے تو نظام بھی ایک ہوناچاہیے، فنکشنل لیگ کے رہنما کا کہناتھا کہ حکومت نے ہمیں نئے بلدیاتی نظام پر یقین دلایا تھالیکن ہمیں بتائے بغیر راتوں رات بات چیت شروع کردی گئی،
انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف تھا کہ سندھ میں ضلعے برقراررکھے جائیں تاہم ہماری بات نہیں مانی گئی جس پرہمارےوزراء  صوبے اور وفاق سےاستعفے د ے رہے ہیں جب کہ،ہمیں آرڈیننس کی کاپی تک فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نےحکومت سے کہاتھاکہ کہ اگرقانون لاناہے تواسمبلی کے ذریعے لایاجائے،پیپلزپارٹی کارویہ دیکھتے ہوئے سندھ حکومت سے مستعفی ہورہے ہیں۔ یادرہے کہ اس سے قبل نئے بلدیاتی نظام پر خدشات کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی وزیر امیر نواب بھی سندھ حکومت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  تھوڑا وقت تو لگا ہے مگر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker