پاکستانتازہ ترین

سندھ اسمبلی:مسلم لیگ ق،اے این پی اورفنکشنل لیگ کی اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست

کراچی(نامہ نگار) سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ، این پی پی اور مسلم لیگ ق کے بارہ ارکان نے اپوزیشن بنچ پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرادی ۔ اپوزیشن ارکان نے جام مدد علی کی قیادت میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور بارہ ارکان کی درخواست جمع کرائی، ان کے ہمراہ نیشنل پیپلزپارٹی کے پارلیمانی رہنما مسرور جتوئی، مسلم لیگ ق کے شہریار مہر اور مسلم لیگ ہم خیال کے رزاق راہمو بھی شریک تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں جام مدد علی نے کہا کہ ہم نےمل کر بلدیہ آرڈیننس کیخلاف حکومت سے علیحدگی اختیار کی اور اب اپوزیشن بنچ پر بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  فرشتے اُتریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker