پاکستانتازہ ترین

سندھ: نئے مالی سال کےبجٹ کی دستاویزات پاک نیوزکوموصول

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ دستاویزات پاک نیوز لائیو کو موصول ہوگئی ہیں۔ بجٹ پیر کے روز شام پانچ بجے صوبائی وزیر زانہ سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں پیش کرینگے۔بجٹ دستایزات کے مطابق بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ پانچ کرب ساٹھ ارب ہے جبکہ بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ پانچ کھرب چونسٹھ ارب رکھا گیا ہے،بجٹ میں تین ارب سات کروڑ کا خسارہ دکھایا گیا ہے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے۔ بجٹ میں بزرگوں کیلئے تین ارب روپے کی ریلیف اسکیم بھی شامل ہے بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن میں بیس فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔نئے بجٹ میں چالیس سے پچاس ہزار نئی ملازمتیں دی جائیں گی جبکہ بائیس سو نئی ترقیاتی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بجٹ میں خطیررقم مختص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سزایافتہ وزیراعظم ملک پرقابض،زردارگروپ عوام کوبیوقوف نہیں بنا سکتے:راؤناصرمیئو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker