پاکستانتازہ ترین

سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لیے رابطے شروع

sindhسندھ (مانیٹرینگ سیل)میں نگران سیٹ اپ کے لیے حکومت نے اپوزیشن اورقائد حزب اختلاف نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ وزیراعلی سندھ آج اپوزیشن لیڈرکو خط ارسال کریں گے۔ سندھ میں نگران حکومت کے قیام کے لیے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور اپوزیشن لیڈرسید سرداراحمد نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈروں سے صلاح مشورے شروع کردیے ہیں ،اس ضمن میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ قائد حزب اختلاف سید سرداراحمد نگران کے قیام کے حوالے سے اج باضابطہ خط ارسال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خط کا مسودہ تیارکرلیا گیا ہے جس میں اپوزیشن لیڈرسے نگران وزیراعلی کے لیے دونام طلب کیے جائیں گے ادھرقائد حزب اختلاف سیدسرداراحمد نے سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈرجام مدد علی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے نگران وزیراعلی کے نام پر مشاورت کی ہے۔ سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لیے سیاسی حلقوں میں زیرگردش ناموں میں ریٹائرڈ جج ،بیوروکریٹس اورڈپلومیٹس کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق متوقع نگران وزیر اعلی کے لیے جسٹس ریٹائرڈ سید دیدارحسین شاہ ،قاضی فضل اللہ اورحسین ہارون سمیت دیگرنام شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button