تازہ ترینعلاقائی

حکومت سندھ کا محرم الحرام کے دوران فوج طلب کرنے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ سیل) حکومت سندھ نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت سندھ نے فوج کو طلب کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی پر 10 ہزار پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت علاقوں سے نکلنے والے چھوٹے جلوسوں کی نگرانی علاقہ پولیس اور مجسٹریٹ کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران کراچی، حیدرآباد اورخیرپورمیں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم محرم الحرام سے 11 محرم الحرام تک پانچ افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے اور اشتعال انگیزتقاریرکرنے پرپابندی ہوگی ۔ تاہم مجالس اورجلوس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور دہشتگردوں کا حملہ وزیراعظم خود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، ترجمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker