پاکستانتازہ ترین

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کےفیصلے کے خلاف اپیل دائر

کراچی(نامہ نگار) حکومت سندھ نے نوے دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے جس میں ہائیکورٹ کے مختصر حکم کو کالعدم کرانے کی درخواست دی گئی ہے ۔ اپیل میں حکومت سندھ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ اسمبلی نے دوہزار ایک کا ضلعی حکومتوں کا قانون ختم کرکے انیس سو نواسی کا بلدیاتی نظام کا قانون بحال کردیا ہے اس قانون کے تحت حلقہ بندی میں تبدیلیاں لانے کے علاوہ بہت سے ایسی شرائط کو پوراکرنے کیلئے وقت درکار ہے اور اس حوالے سے حکومت میں شامل اتحادیوں سے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ باقی تین صوبوں میں بھی کم وبیش کی وجوہات کی بناء پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے اور صوبائی حکومتوں نے مزید مہلت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہے جو ابھی زیر سماعت ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 1979کے قانون کے مطابق انتظامات کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو وقت دیا جائے اور سندھ ہائی کورٹ کا مختصر حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے دوران سال اٹھارہ مئی کو ایک مختصر حکم کے ذریعے نوے دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کا تفصیلی فیصلہ ساٹھ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک نہیں آیا اور حکومت سندھ میں مختصر حکم کو چیلنج کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ضلع اوکاڑہ میں رواں سا ل کے پہلے سا ت ما ہ کے دورا ن 98 افراد کو قتل کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker