پاکستان

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کی زمین پرراتوں رات مسجد کے نام پرقبضہ کرنے کے خلاف دائردرخواست سماعت کے لئے منظورکرلی

کراچی(دانیال خان)سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس سجاد علی شاہ نے جامعہ کراچی کی زمین پر راتوں رات مسجد کے نام پرقبضہ کرنے کے خلاف دائر درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی اور فریقین کو31 جنوری کو عدالت میں طلب کرلیا ۔ جامعہ کراچی کی جانب سے درخواست میں کے ڈی اے اور مسجد کے منتظم پیر عبداللہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔ جامعہ کراچی کی جانب سے شعیب اشرف ایڈوکیٹ اور لاءافسر ایڈوکیٹ آصف مختار عدالت میں پیش ہوئے۔ دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ یہ مذکورہ اراضی 1954کے ریکارڈ کے مطابق جامعہ کراچی کی ملکیت ہے ۔اس پر اچانک ایک مسجد راتوں رات تعمیر کردی گئی جو غیر قانونی ہے ۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 31 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ پشاور: دہشتگرد غیرمسلم تھے ، شواہد مل گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker