پاکستانتازہ ترین

سندھ کی تمام فیکٹریاں رجسٹر کرنے کا حکم

کراچی(مانیٹرنگ سیل)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کی تمام فیکٹریوں کو رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا۔سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن میں جلنے والی فیکٹری کے خلاف سماجی تنظیموں کی درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس غلام سرور کورائی پر مشتمل ڈویژن بینچ میں ہوئی۔ صوبائی محکمہ محنت کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی کہ جلنے والی فیکٹری علی انٹرپرائز رجسٹرڈ نہیں ہے۔ اس رپورٹ پر جسٹس مقبول باقر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے اتنی بڑی فیکٹری رجسٹر ہی نہیں کی گئی۔ عدالت نے محکمہ محنت کو حکم دیا کہ صوبے کی تمام فیکٹریوں کو رجسٹر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button