پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کوحکومتی امورسے روکنے کیلئےسندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی﴿نامہ نگار﴾ سندھ ہائی کورٹ میںوزیر اعظم کو حکومتی امور کی انجام دیہی سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔مولوی اقبال حیدرایڈوکیٹ نے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو سزا سنا دی ہے اور آئین کے آرٹیکل 63(1)(g)کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر وہ اپنے عہدے کیلئے نا اہل ہو گئے ہیں ۔انہیں فوری طور پر اختیارات کے استعمال سے روکا جائے اور انہیں بحیثیت رکن قومی اسمبلی بھی کام کرنے سے روکا جائے۔درخواست گزار کی جانب سے ایک آئینی درخواست اس سے قبل بھی سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این آر او سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرکے وزیراعظم توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اسلئے انہیں نا اہل قراردیا جائے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 63(1)(g)کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ، اس طرح درخواست گزار کی استدعا بھی منظور ہوگئی ہے۔لہٰذاانہیں فوری طور پر حکومتی امور کی انجام دیہی سے روکا جائے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی جائے وہ وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس ارسال کریں۔#

یہ بھی پڑھیں  ترمیم۔۔۔ترمیمی رویے۔۔۔ یس سر!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker