پاکستانتازہ ترین

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزپرطویل قطاریں

cng carsکراچی (مانیٹرینگ سیل)سمیت سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، اسٹیشنز پر لمبی قطاروں کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سستے ایندھن کا حصول شہریوں کیلئے مشکل ہوگیا، سی این جی حاصل کرنے کیلئے فلنگ اسٹیشنز پر صارفین لمبی قطاروں میں لگ کر ذہنی مریض بننے لگے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح آٹھ بجے سی این جی اسٹیشنزکھلنے سے پہلے ہی صارفین نے اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگا لیں۔ گاڑیوں کی قطاروں کی وجہ سے کراچی کے کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنزبند ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سی این جی کی بندش کی وجہ سے ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیورز نے منہ مانگے کرائے لینا شروع کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل: چوہدری سرور نے انسانی ضمیر کو سربلند کردیاہے،مولوی عظمت اللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker