تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

سنگاپور: درختوں پرسولربیٹریزکی تنصیب

سنگاپور میں بہت جلد ایک نئے پارک کا افتتاح ہوگا جس کا نام "گارڈنز بائی دی بے” رکھا گیا ہے۔ اس پارک کی یہ خصوصیت ہے کہ وہاں پچاس میٹر لمبے اٹھارہ مصنوعی درخت نصب ہیں جن میں سولر بیٹریز لگائی گئی ہیں۔ یہ مصنوعی درخت اصل درختوں سے بہت مختلف ہیں لیکن اصل درختوں کی طرح یہ مصنوعی درخت بھی بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ دیکھنے میں بہت دلچسپ لگتے ہیں اس لیے نیا پارک سیاحوں کے لیے پرکشش ثابت ہوگا۔ سولر بیٹریز کے ذریعے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ مزید برآں یہ مصنوعی درخت بارش کا پانی جمع کرنے اور پارک میں موجود پودوں کو تیز ہوا سے بچانے کے لیے بھی استعمال کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:آج کے نوجوان ہی ہمارے کل کامستقبل ہیں۔ رانا اقبال سپیکر پنجاب اسمبلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker