تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:اخترمینگل کا بیان حقیقت پر مبنی ہے ہم تائید کرتے ہیں

سنجھورو(نامہ نگار) اختر مینگل کا بیان حقیقت پر مبنی ہے ہم تائید کرتے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ گورنمنٹ آرڈیننس کے ذریعے سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں امن وامان کی صورتِ حال ابتر ہے۔ڈاکٹر خالد محمود سومرو ۔صوبائی جنرل سیکرٹریJUI(ف)سندھ۔تفصیلات کے مطابق جمعیتِ علماء اسلام (ف) صوبہ سندھ کے جنرل سکریٹری خالد محمود سومرو نے JUI ضلع سانگھڑ کے پریس سکریٹری اور سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ کے ممبر حافظ محمد جمن تھہیم کے ورثاء سے انکے انتقال پر سنجھورو کے قریب واقع گل محمد تھہیم میں تعزیت کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت بلوچ راہنما اختر مینگل کے بیان کو سو فیصد حقیقت پر مبنی سمجھتی ہے۔ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہماری ایجنسیوں نے بلوچستان توڑنے کا مہائدہ کر لیا ہے۔اگر ایجنسیون کو کنترول نہ کیا گیا تو بلوچستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کیا کہ مزکارہ آردیننس کے زریعے سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو سرارسر نا انسافی پر مبنی ہے۔ ہم ہر سطح پر اس کی مخالفت کریں گے اور اس آرڈیننس کو واپس لینے پر زور ڈالتے رہیں گے۔ کراچی کے مئیر کو متضاد اختیارات دئے گئے ہیں ، گورنر سندھ کو جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے اسمبلی کی موجودگی میں رات کے اندھیرے میں آردیننس جاری کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ۔ ہم گورنر سندھ کے اس عمل کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے مزید کہا کہ امریکہ مسلمانوں اور ملخصوص پاکستانی قوم کو لڑانے کی سازش کر راہ ہے۔کبھی مختلف فرقں ک اور کبھی وفاق کو صوبوں سے لڑایا جا رہا ہے۔اور ہمیں ایک ہوکر امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنان ہوگا۔ بلوچستان کو مسئلہ بھی اس سازش کا ایک حصہ ہے۔جسے ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker