تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:پولیس عوام کی اسنیپ چیکنگ میں مصروف۔ مسلح افراد نے3 موٹرسائیکلیں چھین لیں

sanjhoroسنجھورو (نامہ نگار) T.M.A سنجھورو کے ملازم گل حسن خاصخیلی آفس کے ضروری کام سے A.D.LG آفس سے سنجھور و واپس آرہے تھے کہ سانگھڑ روڈ پر گل شیر وسان رستی کے مقام پر تین نامعلوم مسلح افراد نے ان سے اسلحہ کے زور پر C.D 70 موٹر سائیکل ، موبائیل فون، Rs.7000/= نقداور 19 ملازمین کے سروس کارڈ ز چھین لئے جبکہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار مچھیرے کام سے واپس سانگھڑ جارہے تھے کہ مذکورہ مقام پر روک کر مذکورہ مسلح افراد ان سے بھی دو عدد موٹر سائیکلیں،موبائیل،نقدی اور مچھلی پکڑنے کے جال اور کنڈے وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے ۔ مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر T.M.A سنجھورو کے ملازم گل حسن خاصخیلی کے سر میں پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی بھی کردیا زخمی کو تعلقہ اسپتال سنجھورو میں داخل کرادیا گیا۔ متاثرین کے مطابق جائے واقعہ سے چند قدم کے فاصلے پر پولیس کی چوکی قائم ہے لیکن واقعہ کے وقت پولیس وہاں سے پر اسرار طور پرغائب تھی۔متاثرین کے مطابق مذکورہ جگہ پر اکثر وارداتیں ہوتی ہیں لیکن وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار شام ہونے سے پہلے ہی غائب ہوجاتے ہیں۔دریں اثناء واردات کے عین وقت سنجھورو پولیس شہدادپور روڈ پر نام نہاد اسنیپ چیکنگ کے
نام پر شہریوں کو پریشان کرتی رہی اور حسب معمول پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری کےالزامات اپنی خفت مٹانےکےلئے ہیں، انہیں کینیڈا کی فلائٹ پکڑلینی چاہیے،راناثناءاللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker