تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:چوروں نے70 سالہ مسکین بزرگ شہری سے اس کی چھت چھین لی، پولیس کامقدمہ درج

sanjhoroسنجھورو (نامہ نگار) سنجھورو کے وارڈ نمبر 6 کے رہائشی 70 سالہ مسکین شخص محمد حسن کھرل نے نیشنل پریس کلب سنجھورو میں میڈیا کے سامنے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ وہ محکمہ ریلوے سے نچلے گریڈ سے دس سال پہلے ریٹائر ہوئے تھے ۔ وہ تنکہ تنکہ اکٹھا کرکے ایک چھوٹا سا مکان تعمیر کر رہے تھے۔ انہوں بڑی مشکل سے پیسے بچا کر چھت کا سامان (گارڈر اور ٹیر )خریدا تھا ۔آج چھت ڈالنے کے لئے مستری کو آنا تھا لیکن صبح ہونے سے پہلے ہی رات تقریبا دو بجے نا معلوم چور گارڈر اور ٹیر وغیرہ چرا کر لے گئے۔محمد حسن نے مزید بتایا کہ اس نے چوری کی اطلاع سنجھورو پولیس کو دی لیکن پولیس نے کہا ہے کہ فی الحال پولیس مصروف ہے اور شکایت درج کرنے کے لئے وقت نہیں ہے۔محمد حسن نے مایوسی کے انداز میں صحافیوں کو بتایا کہ شاید اب اس کے مکان پر کبھی بھی چھت نہیں آئے گی کیونکہ اب اس کے پاس پیسے اکٹھے نہیں ہونگے۔ وہ بے اولاد ہے اور اس کا کوئی کمانے والا نہیں ہے۔اس کی شریک حیات کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اور وہ سخت بیمار ہے اورپینشن کی معمولی سی رقم اس کے علاج معالجہ پر خرچ ہوجاتی ہے۔ ستر سالہ غریب بزرگ شہری نے کہا کہ اس کے پاس پولیس کو رشوت دینے کے لئے پیسے نہیں ۔ غریب بزرگ نے صحافیوں سے کہا کہ اس کے پاس پریس کانفرنس کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں اگر میڈیا میری آواز چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ حکام تک پہنچادے تو میں ڈھیر ساری دعائیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں  متحدہ کی جیت ۔۔۔آخر مہاجر چاہتے کیا ہیں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker