تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:گاؤں میں لگی آگ بجھاتے ہوئے ایک شخص جھلس کر زخمی

sanjhoroسنجھورو(سٹی رپورٹر) سنجھورو کے قریب گاؤں میں لگی آگ بجھاتے ہوئے ایک شخص جھلس کر زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو کے قریب گاؤں ڈپٹی صاحب میں لکڑیوں کے ڈھیر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن سنجھورو سے فائر برگیڈ کی گاڑی طلب کی گئی جس نے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر آگ بجھانا شروع کردیا۔دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور گھروں کو آگ کی ذد میں آنے سے بچالیا گیا۔اس دوران آگ بجھاتے ہوئے سنجر مری نامی شخص آگ میں جھلس کر زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ہرالیکشن میں دھاندلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker