علاقائی

سنجھورو:شہربدامنی کی لپیٹ میں ایک ہی دن میں دن دہاڑے دو موٹر سائیکل چھین لی گئیں

سنجھورور﴿نامہ نگار﴾سنجھورو شہر بد امنی کی لپیٹ میں ایک ہی دن میں دن دہاڑے دو موٹر سائیکل چھین لی گئیں، چوری ڈکیتی اور منشیات عروج پر پولیس جیب گرم کرنے میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو شہر میں بدامنی میں دن بدن بے تہاشا اضافہ ہوتا جارہاہے۔شام ہوتے ہی رہزن سرے عام روڈوں پر کھڑے ہو کر موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین کر فرار ہونے لگے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے شام کے بعد عوام گھروں میں قید ہو کر رہ گئی ہے اور عام آدمی بحالت مجبوری گھروں سے نکلنے لگے ہیں۔ ایک ہی دن میں دو موٹر سائیکل چھین لی گئی ڈنڈو موری کے قریب دلشیر آرائیں سے مصلح افراد نے موٹر سائیکل چھین کر چدید زخمی کر دیا ۔اس کے علاوہ ملوک شاہ روڈ پر فل بھٹی سے تین مصلح افراد نے موٹر سائیکل چھین کے زخمی کر دیا۔جبکہ پولیس کی نگرانی میں مختلف مقامات پر منشیات کے اڈے سرِ عام زور و شور سے چل رہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اور پولیس اپنی جیب گرم کرنے میں مصروف ہے۔سنجھورو کے سیاسی و سماجی طبقے نے حکومت سندھ، وزیر داخلہ سندھ جناب منظور وسان،آئی جی پولیس سندھ جناب مشتاق شاہ، ڈی آئی جی پولیس میر پور خاص، اور ایس ایس پی سانگھڑ جناب عبداللہ شیخ صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ سنجھورو کے امن کو بحال کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ سنجھورو کی عوام سکھ کا سانس لیں سکیں اور اپنے کام کاج اوقات کار میں کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  کاہنہ:جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان ہلاک دو شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker