تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کا استعمال

سنجھورو ﴿سٹی رپورٹر﴾ سنجھورو میں جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کا استعمال 60اور40فصید کے حساب سے نیلام ہونے والے ٹھیکوں کے ذریعے کروڑوں روپوں کی کرپشن خستہ حال علاقے ترقیاتی کاموں میں نظرانداز۔تفصیلات کے مطابق TMAسنجھورو کی جانب سے کروڑوںروپے کے ترقیاتی کاموں کی N.I.Tجاری کی گی اور T.M.Oسنجھورو نے رشوت کے عیوض یہ ترقیاتی کام فنکشل لیگ کو60 فیصداورپی پی پی کو40 فیصدکے حساب سے الاٹ کردئیے سنجھورو میں جاری ان ترقیاتی کاموں میںT.M.O سنجھورو کو رشوت دے کرناقص میٹریل استعمال کیا جارہاھے۔جبکہ سنجھورو شہر کے خستہ حال علاقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے یہ علاقے مزید خستہ حال ہو گئے ہیں جبکہ TMOسنجھورو رشوت کے عیوض NITمیں شو نہ ہونے والے علاقون میں کام کرنے کی اجازت دے رہا ہے اور اس طرح رشوت کے عیوض ٹھیکے دار TMOسے ایسے علاقوں کے بل بھی منظور کرارہے ہیں جہاں ابھی تک کوئی کام نہیں ہو رہے۔جبکہ سنجھورو میں 60اور 40فیصد کے حساب سے ٹھیکے تقسیم کرنے والی پارٹیوں نے سنجھورو کو تباہ کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔اور یہ پارٹیاں اپنے من پسند علاقوں میں برائے نام ترقیاتی کام کروارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان الدین انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker