تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:شیخ محلہ وارڈ نمبر 1میں 20سالہ عورت کی مبینہ خود کشی

سنجھورو ﴿سٹی رپورٹر﴾شیخ محلہ وارڈ نمبر 1میں 20سالہ عورت کی مبینہ خود کشی ۔ ورثائ نے قتل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ محلہ کی رہائیشی پروین عرف مبینا زوجہ صغیر احمد شیخ نے گلے میں پھندا ڈال مبینہ خود کشی کر لی۔ مقتولہ کے والد نے قتل کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی پولیس نے لاش کو پوسٹ مرٹم کے بعد لاش ورثائ کے حولے کردی۔ اور صغیر احمد شیخ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔مقتولہ کے والد محمد یامین کے مطابق پروین کو قتل کیا گیا ہے کیونکہ ہمارا ان سے تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔دوسری طرف صغیر احمد شیخ کے مطابق اس کی بیوی نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے خود کشی کی ہے۔لیڈی ڈاکٹر کے مطابق لاش کے گلے میں رسے کے نشان موجود ہیں۔ جبکہ پولیس نے ابھی تک کیس داخل نہیں کیا ہے اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker