تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:جرائم پیشہ عناصرکاراج، موٹرسائیکل چھین کر نئے SHOکااستقبال

سنجھورو (نامہ نگار) سنجھورو میں جرائم پیشہ عناصر کا راج، جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے موٹر سائیکل چھین کر نئے S.H.O کا استقبال  تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتہ سنجھورو میں جرائم کی درجنوں وارداتوں کے بعد S.H.O نظام خاصخیلی کا تبادلہ کر کے لائن حاضر کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ زاہد حسین بروہی کو S.H.O سنجھورو تھانہ مقرر کیا گیا ہے۔نئے S.H.O کے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر نے کھڈرو روڈ پر کچھی موڑ کے قریب صادق لغاری سے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل، دو موبائیل فون اور چھ ہزار روپئے نقدی چھین کر نئے S.H.O کو سلامی پیش کردی ہے۔S.H.O نظام خاصخیلی کے S.H.O ہوتے ہوئے بھی جرائم پیشہ افراد کاسنجھورو تھانہ کی حدود میں مکمل راج رہا۔ گذشتہ ہفتہ سنجھورو تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر نے اغواء،ڈکیتی اور چوری کی تقریبا تین درجن سے زائد وارداتیں کیں جن میں شہریوں کو13 عددموٹر سائیکلوں، ایک عدد کار، ایک عددٹریکٹر ،ایک عدد چنگ چی لاکھوں روپئے کیش، زیورات ، موبائل فون، مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم کردیا۔اسی ہفتہ کے دوران ایک شخص E.F.U کے ملازم ماجد جٹ کو سانگھڑ اپنے گھر آتے ہوئے اغوا ء کیا۔دوسری جانب پولیس ایک بھی چور یا ڈاکو کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور پولیس محض منتھلیاں وصول کرنے اور عوام کی اسنیپ چیکنگ میں مصروف رہی۔عوام کو اسنیپ چیکنگ کے دوران پریشان کرنے کے باوجود اسنیپ چیکنگ کے دورون پولیس ایک بھی چوری شدہ موٹر سائیکل ، اسلحہ ، منشیات یا کوئی اور ممنوعہ چیز برآمد کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے پولیس کی جانب سے ہونے والی اسنیپ چیکنگ کو عوام نے ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا۔دوسری جانب ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم ایگل ون نے سنجھورو میں کچی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر تقریبا ڈھائی سو لیٹر کچی مضر صحت شراب برآمد کرلی۔ سنجھورو میں کچی شراب کی ایسی کئی بھٹیاں قائم ہیں جبکہ 2100 گٹکا اور آکڑا پرچی کاروبار بھی اپنے عروج پر ہے۔سنجھورو میں جرائم پیشہ افراد کا راج نئے S.H.O کے لئے چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا داماد آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker