علاقائی

سنجھورو:25سالہ نوجوان تنویرولد اللہ رکھیواقدامِ خود کشی کی وجہ سے کراچی کےاسپتال میں انتقال کرگیا

سنجھورو ر﴿سٹی رپورٹر﴾سنجھورو ظفر ٹاؤن کا رہائیشی 25سالہ نوجوان تنویر ولد اللہ رکھیواقدامِ خود کشی کی وجہ سے کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گیا۔تفصیلات کے مطابق تین راز قبل گھریلو ناچاقی کی وجہ سے 25سالہ نوجوان تنویر ولد اللہ رکھیو نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی کر خود کشی کی کوشش کی تھی۔جس کی وجہ سے اسے نازک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے اسے کراچی منتقل کر دیا تھا۔ جہاں3روز زیرِعلاج رہنے کے بعد تنویر ولد اللہ رکھیو کراچی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔متوفی کی میت سنجھورو پہچنے کے بعد علاقے میں کہرام برپا ہو گیا ۔نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پریس کلب مانگا کے انتخابات میں آئندہ سال 2017 کے لیے تمام عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker