تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:موٹرسائیکل چھیننےکی کوشش میں اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنےسےجانبحق

سنجھورو﴿سٹی رپورٹر﴾ سنجھورو راہزن سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے جانبحق،ساتھی نعش چھوڑ کر فرار۔تفصیلات :۔سنجھورو تھانہ کی حدود میں چک 29 روڈ پر تین مسلح افراد نے دو موٹر سائیکل سواروں سے موٹر سائیکل سواروں سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی ۔ اس دوران موٹر سائیکل سواروں نے مزاحمت کی ۔ مزاحمت کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے لیکن ایک ڈاکو خدا بخش عرف خدن شرموقع پرہی ہلاک ہوگیا۔ ڈاکوئوں نے جانبحق ہونے والے ساتھی کی نعش موٹر سائیکل پر لیجانے کی کوشش کی لیکن جائے واقعہ کی طرف لوگوں کو آتا دیکھ کر ڈاکو نعش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پر سانگھڑ کے علاوہ نواب شاہ ضلع کے تھانوںپر بھی ڈکیتی،چوری اور دیگر کئی مقدمات درج ہیں۔ہلاک ہونے والے ڈاکو پر ضلع نواب شاہ کے پولیس اسٹیشن جام صاحب میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں ملزم پولیس کو مطلوب تھا۔سنجھورو پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے حوالے کردی۔پولیس کے مطابق جانبحق ہونے والے ڈاکو کے دوسرے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دنیا سے القاعدہ کو شکست ہو چکی لیکن خطرہ ختم نہیں ہوا، باراک اوباما

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker