تازہ ترینعلاقائی

سنجھورور: درینہ دشمنی کی بنا پر نوجوان قتل

Sinjhoro Mardarسنجھورور(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق سنجھورو تھانے کی حدود گوٹھ مرید خان سنجرانی میں 30سالہ نوجوان محمد عظیم ولد نور محمدسنجرانی شام کے وقت زمینوں پر پانی لگارہا تھا کہ گنے کی فصل میں چھپے ہوئے چار مسلح افراد نے پسٹل کے فائر کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال سنجھورو منتقل کرایا جہاں پر لاش پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری جانب مقتول کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ محمد عظیم کو درینہ دشمنی کی وجہ سے نواب واحدانی بلوچ، سچو واحدانی بلوچ، جبار بنگلانی بلوچ اور جہانو ولد سرور بنگلانی بلوچ نے پسٹل کے فائر کر کے قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button