تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:نامعلوم مسلح افراد انشورنس کمپنی کے ملازم سےکارچھین کرفرار

سنجھورو(نامہ نگار)نامعلوم مسلح افراد انشورنس کمپنی کے ملازم کو اغوا ء کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر فصلوں میں پھینک گئے، کار چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 29 سنجھورو کا رہائشی ماجد جٹ ولد منظور مجاہد جٹ جو کہ E.F.U انشورنس کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اپنی ذاتی کار میں سانگھڑ سے اپنے آبائی گاؤں چک نمبر 29 سنجھورو آرہا تھا کہ سانگھڑ سے نامعلوم مسلح افراد نے اس کا تعاقب کیا اور سنجھورو روڈ پر میر مری رستی کے مقام پر اسے کار سمیت اغوا کرلیا۔اطلاع ملنے پر سنجھورو پولیس اور گاؤں والوں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ماجد جٹ کو بھائی خان مری روڈ کے قریبی کھیتوں میں پایا گیا جس کے ہاتھ اور پاؤں باندھ کر ملزمان کار، موبائل فون اور نقدی لے کر فرا ر ہوگئے تھے۔دریں اثناء سنجھورو کے قریب ایک اور واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد صبح سویرے حضور بخش عرف حضورو خاصخیلی سے زمین پر جاتے ہوئے درگاہ جمن شاہ کے نزدیک سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  کارکنان تحریک پاکستان صوبہ جموں کشمیر کی شاندار ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker