تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:مختار کار سنجھورو نے رشوت کے ریٹ بڑھا دئیے

sanjhoroسنجھورو(نامہ نگار) مختار کار سنجھورو نے رشوت کے ریٹ بڑھا دئیے۔عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات : مختار کارسنجھورو نے نئے سال کے بجٹ کے بعد رشوت کے ریٹ بڑھا دئیے ہیں۔ اس سے قبل نئے ڈومیسائل اور پی آر سی بنانے پر مختار کار آفس کا رشوت کا ریٹ ایک سو روپئے مقررتھا۔مختار کار آفس نے نئے ڈومیسائل پر رشوت ایک سو سے بڑھا کر دوسو روپئے سے پانچ سو تک کردئیے ہیں جس کے بعد نئے ڈومیسائل بنوانے والے بے روز گار نوجوانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔مختار کار سنجھورو کی جانب سے رشوت کا ریٹ سیل سرٹیفکیٹ پر فی ایکڑ رشوت پانچ سو روپئے سے بڑھا کر ایک ہزار روپئے، سالوینسی سرٹیفکیٹ پر دو ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار روپئے ،گروی اتروانے پر پانچ ہزار سے بڑھاکر دس ہزار روپئے کردیا گیاہے۔ فارم نمبر 7 اور فارم نمبر 2 میں نئی داخلہ کا ریٹ پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار تا پندرہ ہزار ریٹ مقرر کردئے گئے ہیں۔ مختار آفس کے عملہ کا کہنا ہے کہ زمینوں کے معاملات میں رشوت کے یہ ریٹ اس لئے بڑھائے گئے ہیں کہ اب گروی اتروانے ، داخلہ رکھوانے اور دیگر کاموں کے لئے شہباز بلڈنگ حیدرآباد کے چکر کاٹنا پڑتے ہیں جہاں بورڈ آف روینیو اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں ہمیں بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔مختار کار سنجھورو کی جانب سے رشوت کے ریٹ میں ہوش ربا ء اضافے کے بعد شہریوں اور تپیداروں اور مختار کار آفس کے دیگر عملہ کے درمیان تلخ کلامی معمول بن گئی ہے۔رشوت کے نئے ریٹ شہریوں کی دسترس سے باہر ہونے کی وجہ سے مختار کار آفس میں شہریوں کے سینکڑوں کام پھنس گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جون اور جولائی کے مہینے میں علاقے کے عوام سخت بدحالی کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اپنے جائز کام کروانے کے لئے اتنی بڑی بڑی رشوت دینا ان کے لئے نا ممکن ہے۔ مختار کار سنجھورو کی جانب سے رشوت کے ریٹ بڑھائے جانے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مختار کار سنجھورو اور اس کے عملہ کی جانب سے رشوت کا بازار گرم کرنے کا نوٹس لیا جائے اور اس راشی مختار کار سے سنجھورو کے شہریوں کو نجات دلوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ٹارگٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker