تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:پولیس کی کارروائی 4 موٹرسائیکلیں برآمد، ملزمان فرار

Police Rad PICسنجھورو(نامہ نگار) سنجھورو پولیس کی کاروائی چار مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ملزمان پولیس پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو پولیس نے رات گئے خفیہ اطلاع پر SHO سنجھورو سجان سنگھ کی سربراہی میں کھورکھانی محلہ میں بدنام ڈاکوؤں جمعہ کھورکھانی، ادریس کھورکھانی، پپو کھورکھانی اور نتھو کھورکھانی کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا۔اس کاروائی میں تحصیل سنجھورو کے تینوں تھانوں سنجھورو، کھڈرو اور جھول کی پولیس نے حصہ لیا۔چھاپہ کے دوران پولیس نے 4مسروقہ(چھینی گئی) بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ کاروائی کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعدچاروں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ برآمد کی گئیں موٹر سائیکلوں سے نمبر پلیٹ غائب ہیں اور چاروں موٹر سائیکلیں سنجھورو تھانہ پر موجود ہیں۔ایس ایچ او سنجھورو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلیں چھینتے ہیں اور پیسے (تاوان) لے کر واپس کرتے ہیں۔ملزمان پر سنجھورو پولیس اسٹیشن سنجھورو سمیت مختلف تھانوں پر چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔برآمد کی گئی موٹر سائیکلوں کا دفعہ 550میں چالان کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:دوران ڈرائیونگ نیند آنا یا نیند کاغلبہ آنا ڈرائیونگ کے لئے انتہا ئی خطرناک ہے،ڈی ایس پی موٹروے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker