Uncategorizedتازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:اپنے مذہب اورعقیدے پر قائم رہیں، حروں کے روحانی پیشوا پیر پاگارہ

سنجھورو(نامہ نگار) حروں کے روحانی پیشوا آٹھواں پیر پاگارہ سیدصبغت اللہ شاہ راشدی نے خلیفہ وریام فقیر خاصخیلی کی دعوت پر سنجھورو کے نواحی گاؤں 39 چک میں مریدین کو زیارت کرائی ۔زیارت کے موقع پر پیر صاحب پاگارہ نے مریدوں اور عقیدت مندوں کو تلقین کی کہ اپنے مذہب اورعقیدے پر قائم رہیں اور کسی بھی مذہب یا مسلک سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ لڑکیوں کو تعلیم کے زور سے آراستہ کرائیں پڑوسیوں کا خیال رکھیں ۔زیارت کے بعد پیر صاحب پاگارہ نے ملک کی خوشحالی اور امن و استحکام کے لئے دعا کی۔ پیر صاحب پاگارہ کی آمد سے قبل مریدین نے مناجات پڑھی۔سخت سردی کے باوجود ہزاروں عقیدت مند اپنے بیوی بچوں سمیت کھلے آسمان تلے اپنے مرشد کے دیدار کے لئے کل رات ہی سے یہاں پڑاؤ ڈالے ہوئے تھے ۔سرد موسم کی وجہ سے یہاں قیام پزیر افراد نے جگہ جگہ آگ جلا کر سردی کی شدت کم کرنے کا اہتمام کر رکھا تھا۔جس بلڈنگ کی بالکونی سے پیر صاحب پاگارہ نے مریدین کو دیدار کرایا اس عمارت کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔سخت سردی کے باوجود پیر پاگارہ کے مریدین اور عقدت مند اپنے مرشد کے دیدار کے لئے بے چین تھے اور صبح ہونے کے منتظر تھے جیسے ہی پیر صاحب پاگارہ بالکونی میں مریدین کو دیدار کرانے کے لئے تشریف لائے تو فضا بھیج پاگارہ کے پر شگاف نعروں سے گونج اٹھی اور مریدین میں وجد طاری ہوگیا۔ آٹھویں پیر پاگارہ کا ضلع سانگھڑ کا یہ پہلا دورہ تھا جس ک وجہ سے مریدین میں ایک خاص جوش اور ولولہ پایا جاتا تھا اور پورے علاقے کو دلہن کی طرح سجا کر جگہ جگہ استقبالیہ گیٹ بنائے گئے تھے۔قیام پزیر ہزاروں مریدین کے لئے خلیفہ وریام فقیرخاصخیلی کی جانب سے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔پیر پاگارہ کی زیارت کے بعد ان کے ہزاروں عقیدت مند بھیج پاگارہ کے نعرے لگاتے ہوئے اور مناجات پڑھتے ہوئے پر امن طور پر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  پاناما لیکس کے بھونچال میں حکومت کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker