تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:شہریوں کازیادتی کے مبینہ ملزم کی عدم گرفتاری کےخلاف احتجاج

Sinjhoro Protestسنجھورو(نامہ نگار) سنجھورو کے رہائیشی احمد دین اور دیگر شہریوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ عبدالغفور جٹ نے احمد دین کی بیوی کو مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنایا ہے مذکورہ عورت گونگی ہے وہ صبح سویرے پانی کی قلت کی وجہ سے گھر سے باہر پانی لینے گئی تو عبدلغفور نے اسے زبردستی پکڑ کر اپنے بھینسوں کے باڑے میں لے جاکر ذیادتی کا نشانہ بنایا گونگی عورت کے شور کرنے پر اہلِ محلہ نے آ کر اس عورت کو چھڑوایا۔اس واقعہ کی FIRسنجھورو تھانہ میں درج کی گئی ہے لیکن 24گھنٹے گزر جانے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ ملزم با اثر ہے جس کی وجہ سے پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی اور ملزم آزادی سے گھوم رہا ہے۔ مظاہرین نے حکام سے مظالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کر کے سزا دی جائے اور کیفرِکردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:پی پی پی کااب اصل مقابلہ پنجاب کےحکمرانوں سےہے، میاں منظوراحمدوٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker