تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو پولیس کاصحافیوں پرتشدد S.H.O سنجھوروکی جانب سےسنگین نتائج نتائج کی دھمکیاں

Sahafi Ahtajajسنجھورو پولیس کا صحافیوں پر تشدد S.H.O سنجھوروکی جانب سے سنگین نتائج نتائج کی دھمکیاں۔  صحافی تنظیمیں سراپائے احتجاج۔ S.H.O سنجھورو زاہد بروہی اور ہیڈ محرر عبدالستار جٹ کو فوری طور پر برطرف کر کے کوارٹر گارڈ کیا جائے۔ محمد حنیف ملک وائس چیئرمین سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن(SJWF) سندھ۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں اہل سنت ولجماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور جمعہ کو شٹر بند ہڑتال کے معاملے پر صحافی اور میڈیا کی ٹیم سنجھورو تھانہ پر پولیس کا موقف لینے تھانہ پر پہنچی تو وہاں پر موجود ڈی ایس پی راحب علی تنیو کی موجود گی میں ایس ایچ او سنجھورو زاہد بروہی، ہیڈ محرر عبد الستار جٹ نے صحافیوں پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا۔صحافیوں کی ٹیم میں نجی ٹی وی Atv کے ضلعی رپورٹر رانا وقار حسین، نیشنل پریس کلب سنجھورو کے صدر اور روزنامہ سوبھ کے نمائندہ غلام عباس خاصخیلی، آواز ٹی وی رکن برڑاکے رپورٹر محمد بخش خاصخیلی۔ سنجھورو کے سینئر صحافی محمد علی شیخ اور دیگر شامل تھے۔ صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کے خلاف نیشنل پریس کلب سنجھورو اور سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن سنجھورو کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی وائیس چیئرمین محمد حنیف ملک نے کہا کہS.H.O سنجھورو زاہد بروہی اور ہیڈ محرر عبدالستار جٹ کو فوری طور پر برطرف کر کے کوارٹر گارڈ کیا جائے اور ڈی ایس پی سنجھورو راحب علی تنیو کو مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر معطل کیا جائے۔24 گھنٹوں کے اندر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر کل پولیس اسٹیشن سنجھورو کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پریس کلب سنجھورو کے صدر غلام عباس خاصخیلی ، سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سنجھورو کے صدر راؤ وسیم اختر راجپوت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی سیکولر الیکشن کمیشن کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker