تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:گندگی کے ڈھیر لگ گئے TMA انتظامیہ نیندِ خرگوش میں

سنجھورو( سٹی رپورٹر)سنجھورومیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے TMA انتظامیہ نیندِ خرگوش میں۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور TMA کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سیورج کا نظام بلکل تباہ ہو گیا ہے TMA انتظامیہ سے جب شکایت کی جاتی ہے تو اسٹاف کی کمی کا بہانا بتایا جاتا ہے۔جگہ جگہ نالیوں کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ کرپٹ انتظامہ کی وجہ سے شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ شہریوں نے حکام سے TMAانتظامیہ کے خلاف قانونی کا مطالبہ کرتے ہوئے TMOکے تبادلے کی درخوست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button