تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:سڑکوں پرتالاب کامنظر، نکاسی آب کانظام درہم برہم

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ایک دن کی برسات نے TMAسنجھورو کے وعدوں کی کلَی کھول دی۔تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں چند روز قبل ہونے والی برسات کا پانی تاحالم نکاس نہیں ہو سکا۔جس کا کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ پختہ سڑکوں پر مسلسل پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہورہی ہیں۔سڑکوں اور گلیوں میں پیدل چلنا محال ہو گیا ہے۔خاص طور پر مین روڈ جو کہ حال ہی دنوں میںمحکمہ ہائی ویزنے تعمیر کیا ہے جو کہ ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے ابتری کا شکار ہوتا جارہا ہے۔عوامی شکایات کے باوجود اس سٹرک کے ناقص میٹریل پر توجہ نہیں دی گئی۔واضع رہے کہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ جناب غلام حیدر منگریو نے متوقع مون سون کی برساتوں کے حولے سے اس برسات سے ایک روز قبل ایک کھلی کچہری سوریہ بادشاہ ہال سنجھورو میں منعقد کی گئی تھی جس میں یقین دلایا گیا تھا کہ مون سون برساتوں میں TMA انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کام کر ے گی لیکن اس میٹنگ کے اگلے ہی روز کی برسات نے کھلی کچہری میں کئے گئے دعووں کی کلی کھول دی اور کئے گئے وعدووں کا بھرم ایک دن بھی نہ رہ سکا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker