تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:PPحکومت کامیاب ہڑتال پربوکھلاہٹ کا شکارہوکرانتقامی کاروائیوں پراترآئی ہے

سنجھورو(سٹی رپورٹر)PPحکومت کامیاب ہڑتال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔ حر جماعت کے کارکنوں اور ہمدردوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔خلیفہ وریام فقیرخاصخیلی وریامانی۔ تفصیلات کے مطابق مینھل فقیر ہاؤس میں حروں کے روحانی پیشواء پیر پاگارہ کے خلیفہ اور سابقہ MPA وریام فقیر وریامانی نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30نومبر کو دوہرے بلدیاتی نظام کے خلاف کامیاب اور پر امن ہڑتال کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اورانتقامی کاروائی کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے فقیروں، کارکنوں اور ہمدردوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جارہاہے۔اس وقت تک ضلع کے مختلف تھانوں پر 116افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں جوکہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔جھوٹے مقدمات درج کر کے اور ہمارے کارکنوں کو گرفتاریوں کرکے ہمیں خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ہم آج کی پریس کانفرس میں حکومت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم ہمیشہ پیر صاحب کے حکم کو لبیک کہتے ہوئے ہر وقت اپنی جانوں کے نظرانے دینے کے لئے تیارہیں اور پیر صاحب پاگارہ کے حکم کے منتطر ہیں۔اعلیٰ حضرت پیر صاحب پاگارہ ثالث نے دوہرے بلدیاتی نطام کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے اور ہم اس مزاحمت کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے اور انتقامی کاروائیاں اور گرفتاریاں ہمیں ہماری منزل سے نہیں ہٹا سکتیں اور 14دسمبر کے حیدرآباد کے جلسے کے لئے سندھ کے ہر ضلعے سے عوام قافلوں کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے اگر حکومت نے کوئی مزاحمت کی تو اس کا بھر پور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  صوبہ بھرکے37اضلاع کے ڈی سی اوز کو شادی ہالوں میں وقت کی پابندی کروانے اور کھانے کی ون ڈش کی پابندی کروانے کے لیے خصوصی احکامات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker