تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسزشہدادپورمیں انٹرویو سے پہلےکامیاب امیدواروں کی لسٹیں جاری

سنجھورو(نامہ نگار)انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسزشہدادپورمیں انٹرویو سے پہلے ہی کامیاب امیدواروں کی لسٹیں جاری ہونے کی خبریں اخبارات ومیڈیامیں شایع ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ نے انسی ٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر کا تبادلہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اانسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسزشہدادپور میں انٹرویو سے پہلے ہی کامیاب امیدوراں کی لسٹیں تیار ہونے کی خبریں اخبارات میں شایع ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسزشہدادپورکی ڈائیریکٹر مریم مجید چھٹو کا تبادلہ کر دیا۔ان کی جگہ ایڈیشنل ڈائیریکٹرڈاکٹر بچل گروان کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ انٹرویو دینے والے امیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی میرٹ لست کو فوری طور پر کینسل کیا جائے اور نئے سرے سے انٹرویولئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کانئے کاغذات نامزدگی چھپوانے کافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker