تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:سیاسی پارٹیوں نےانتخابی مہم کاآغاز کردیا ،شہروں سے لیکرگاؤں گوٹھوں تک رابطےتیز

PML Laidies Wingسنجھورو(نامہ نگار) مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے عوام کی آواز بن چکی ہے۔آئندہ انتخابات کے نتائج کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔ میڈم سلمیٰ قریشی ۔تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں نے انتخابی مہم ک�آغاز کردیا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے نہ صرف شہروں بلکہ چھوٹے چھوٹے دیہاتوں تک رابطے تیز کر دئیے ہیں۔ مسلم لیگ (ف) تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔مسلم لیگ (ف) متحدہ قومی موومنٹکی تنظیم کی طرز پر شہری علاقوں میں وارڈ اور بلاک اور دیہی علاقوں میں دیہہ کی سطح تک اپنے تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دے رہی ہے۔مسلم لیگ (ف) نے دیگر ونگز کو بھی بھرپور متحرک کردیا ہے جس میں مسم اسٹوڈنٹس فیڈریشن، لیبر ونگ، کلچرل ونگ اور خواتین ونگ شامل ہیں ۔عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ف) کی ضلعی راہنما میڈم سلمیٰ قریشی، تعلقہ سنجھورو کی صدر نسرین چانہیو اور تعلقہ سنجھورو کی جنرل سیکریٹری حنا عروج بگٹی سنجھورو تعلقہ کے مختلف گوٹھوں میں عوامی رابطہ مہم چلارہی ہیں۔ اس سلسلے میں سنجھورو کے نواحی گاؤں گوٹھ ڈپٹی صاحب میں ایک کارنر میٹنگ کا نعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے میڈم سلمیٰ قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے عوام کی آواز بن چکی ہے اور اب سندھ کارڈ پیپز پارٹی کی بجائے فنکشنل لیگ کے پاس ہے۔آئندہ انتخابات کے نتائج کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔نسرین چانہیو اور حنا عروج بگٹی نے کہا کہ سندھ کے حقوق کے لئے پیر صاحب کے حکم پر نہ صرف شہروں بلکہ گاؤں دیہات کی خواتین میں بھی شعور و آگہی پیدا کر نا ہم اپنا قومی فرض سمجھتے ہیں۔اس مرتبہ ملک کی خاطر اور خاص طور پر سندھ کی خاطر سندھی مائیں بہنیں بھی اپنا ووٹ پیر صاحب کے نامزد امید واروں کو دیں گی۔اس وقت فنکشنل لیگ سندھ کی مضبوط ترین اور نظم و ضبط رکھنے والی سیاسی آرگنائزیشن بن چکی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ف) کے راہنما سید زید میر نے بھی خطاب کیا ۔آئندہ انتخابات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی میٹنگیں شروع کردی ہیں۔پی پی سنجھورو کے راہنما رئیس خادم حسین رند سنجھورو میں رند ہاؤس پر متعدد اجلاس بلاچکے ہیں ۔سیاسی راہنماؤں نے علاقے میں شادیوں میں شرکت اور کئی ماہ کئی ماہ قبل وفات پاجانے والوں کی تعزتیں کرنا شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  *امید کے جگنو*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker