تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:ڈرائیوراورمینیجر کی گرفتاری کے خلاف سنجھورو میں مکمل شٹربند ہڑتال

Sinjhoro Hartalسنجھورو(نامہ نگار) فنکشنل لیگ کے راہنما کے منشی علی مراد، مینیجرحاجی ملاح اور ڈرائیور حاجی نواب دین چانڈیو کی گرفتاری پر پولیس کے خلاف فنکشنل لیگ کی جانب سے سنجھورو شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں مکمل شٹر بند ہڑتال ر ہی۔ سنجھورو شہر کی مین مارکیٹ ،لیڈیز مارکیٹ، چاندنی چوک، بچل چوک سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ۔ فنگشنل لیگ کے ڈنڈا بردار کارکنان صبح سویرے ہی شہر میں نکل آئے جنہوں نے شہر کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور ٹائر نذر آتش کئے جس کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگیا۔شہر میں موٹر سائیکلوں کو بھی آنے جانے سے روکا گیا۔شہر کے نواحی دیہاتوں سے شہر میں اسکول آئے ہوئے بچوں کو واپس گھر پہنچنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور معصوم بچے بھی پیدل اپنے گھروں کو گئے۔ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے آفسوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ بہت سے مریض بھی اسپتالوں پر علاج کے لئے نہیں پہنچ سکے۔ کھڈرو، راؤتیانی،رکن برڑا سمیت سنجھورو تحصیل کے دیگر علاقوں میں بھی فنگشنل لیگ کے کارکنان نے احتجاج کیا اور روڈ بلاک کئے۔نواحی قصبے کھڈرو کے قریب میراں کے مقام پر روڈ بلاک ہونے پر مسافروں اور فنگشنل لیگ کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی حسن ماری نامی فنگشنل لیگ کا حامی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے سول اسپتال سانگھڑ لے جایا گیا۔فنگشنل لیگ کے مقامی عہدیداران کے مطابق ہڑتال سنجھورو اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور راہزنی کے واقعات کے خلاف شہریوں نے کی تھی اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار بند رکھا دوسری جانبSHO سنجھورو غلام محمد ذرداری کے مطابق ملزمان کورارت گئے پولیس چیکنگ کے دوران چیکنگ کے لئے گاڑی کو روکا گیا تو مزکورہ افراد نے گاڑی روکنے کی بجائے پولیس سے بد تمیزی کی اور ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں سے ہاتھاپائی کی اور یہ کہہ کر فرار ہونے کی کوشش کی کہ وہ ایم پی اے خلیفہ وریام فقیر کے ڈرائیور، کمدار اور مینیجر ہیں۔ جس کی وجہ سے ان افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔SHOنے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہے اور ہر شخص قانون کی نظر میں برابر ہے۔اگر کوئی سمجھتا ہے کی وہ بااثر ہونے کی وجہ سے قانون کی گرفت سے بچ سکتا ہے تو یہ غلط فہمی میں ہے غلام محمد ذرداری نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی مقامی قیادت معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے اورملزمان کو پولیس تحویل سے چھڑوانے کے لئے پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ ایس ایچ او نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ وہی کار ہے جس سے الیکشن کے روزاسلحہ بر آمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  مشکوک بولنگ ایکشن: سعید اجمل آج آسٹریلیا روانہ ہوں گے،پہلے ون ڈ ے سے باہر ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker