تازہ ترینعلاقائی

میونسپل کمیٹی سنجھورو کا پولیس کی مدد سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

سنجھورو(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی سنجھورو کا پولیس کی مدد سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔آپریشن کے دوران پولیس کا دوکانداروں اور ٹھیلہ والوں پر سخت تشدد ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سنجھورو نے پولیس کی مدد سے شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس نے دوکانداروں اور ٹھیلہ والوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔اس غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے لئے میونسپل کمیٹی کا کوئی بھی آفیسر موجود نہیں تھا بلکہ اس اہم کام کی نگرانی میونسپل کمیٹی کے نائب قاصد اور خاکروب و دیگر عملے نے انجام دے رہے تھے جس کی وجہ سے شہریوں میں تناؤ پیدا ہو گیا ۔میونسپل کمیٹی کا ملازمین بہت سے ٹھیلوں سے پھل اور سبزیاں اٹھاکر میونسپلٹی کی گاڑیوں میں بھر کر اپنے ساتھ لے گئے ۔من پسند افراد کو رعایت دینے پر ٹھیلے والوں اور انتظامیہ میں جھگڑا ہوگیا جس پر متعددٹھیلے والوں کو سرکاری امور میں مداخلت کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے پولیس تھانہ میں بند کردیا گیا۔ 0

یہ بھی پڑھیں  جمبر: تحر یک استقلال کے مرکزی چیئر مین رحمت وردگ کی پریس کانفرنس۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker