تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:اسسٹنٹ کمشنر حرکت قلب بند ہونےسےانتقال کرگئے

sanjhoroسنجھورو (سٹی ر پورٹر) سسٹنٹ کمشنر سنجھورو  شوکت  علی شیخ  کو اچانک دل  کا  دورہ پڑ گیا ۔ ان کو حیدرآباد لے جایا گیا لیکن وہ جان بر نہ ہو سکے اور حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ان کی میت کو ان کے آبائی شہر ماتلی لے جایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں مختار کار سنجھورو علی ذوالفقار میمن ، محکمہ روینیو کے عملہ مقامی سیاسی و سماجی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شوکت علی شیخ کو پچھلے ماہ علی اکبر نظامانی کا تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر سنجھورو مقرر کیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سنجھورو کے انتقال پر سنجھورو کی سیاسی سماجی اور عوامی شخصیات نے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کر تے ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھول نگر:پنجاب پریس کلب پھول نگر کا تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker