تازہ ترینعلاقائی

ایکسائیزپولیس سانگھڑکا چھاپہ، نوجوان کوشک کی بناء پرحراست کےبعد رہا

sanjhoroسنجھورو (سٹی رپورٹر)ایکسائیز پولیس سانگھڑ کا چھاپہ پندرہ سالہ نوجوان کو شک کی بناء پر حراست کے بعد رہا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائیز پولیس سانگھڑ نے خفیہ اطلاع پر سولنگی محلہ سنجھورو میں اچانک چھاپہ مار کاروائی کی جس میں ایک پندرہ سالہ نوجوان ارشاد سولنگی کو شک کی بنیاد پر اپنی حراست میں لیا تو نوجوان نے شر مچانا شروع کردیا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور لڑکے کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کی کوشش کی اور مزاحمت کرتے ہوئے ارشاد سولنگی کو پولیس حراست سے چھڑوایا ۔ایکسائیز پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر یہ کاروائی کی گئی ہے اور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ محلہ میں منشیات کا کاروبار کیا جارہا ہے تاہم موقع واردات سے کوئی چیز برآمد نہ ہونے اور ارشاد سولنگی کی جامع تلاشی لیکر نوجوان کو چھوڑ دیا دوسری طرف شہریوں کا موقف ہے کہ ایکسائیز پولیس سانگھڑ کا یہ روز کا معمول بن چکا ہے کہ شہریوں کو آئے دن شک کی بنیاد پر ہراساں کیا جاتا ہے اور انہیں گرفتار کر کے کچھ دیر کے بعد شہر سے باہر لے جاکر رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور رشوت وصول کر کے رہا کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کرونا وائرس اورمملکت شغلیہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker