پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کا 28 نومبر کو کراچی میں مارچ کا اعلان

کراچی(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اٹھائیس نومبر کو کراچی میں ریلی نکالے گی۔ ریلی میں عمران خان بھی شریک ہوں گے۔ کراچی میں ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بہت سے سوالیہ نشان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بلا خوف پانچ دسمبر کو گھروں سے نکلیں۔ کراچی میں امن کے لیے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہر کے مستقبل کے لیے تحریک انصاف سے اتحاد کیا۔ بلدیاتی انتخابات میں اب بھی بہت سے تحفظات ہیں۔ کراچی کے عوام کو پینے کا صاف پانی ملنا چاہیئے۔ سراج الحق نے کہا کہ اٹھائیس نومبر کو ریلی میں خود بھی شرکت کروں گا۔ شہر میں ایک طبقہ دھاندلی میں مہارت رکھتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فوج لگائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker