پاکستانتازہ ترین

لاہور: اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیاجائے۔ اوورسیزپاکستانی اپنےسفارت خانوں سے نالاں ہیں ،وہاں بھی رشوت اور سفارش کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا۔ منصورہ میں اوورسیزپاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والے نو ے لاکھ پاکستانی شدید مسائل کا شکارہیں، جبکہ پاکستانی سفارتخانوں میں رشوت اورسفارش کاکلچرعام ہوچکاہے۔ سراج الحق کاکہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، جبکہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف اپنے پلیٹ فارم پرجدوجہد جاری رکھے گی، سب کابلاامتیازاحتساب ہونا چاہئے ۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ تین سال گزر گئے حکومت آج تک وزیرخارجہ کی تعیناتی نہیں کر سکی جس کی وجہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر اپنے موقف بیان کرنےمیں مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button