پاکستانتازہ ترین

پاکستان مستقبل کا سپر پاور اور خلافت کا مرکز بنے گا ،سراج الحق

لاہور(مانیٹرنگ سیل) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہےکہ پاکستان مستقبل کا سپر پاور اور خلافت کا مرکز بنے گا ،لاہور میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہجماعت اسلامی ملک کو روشن کرسکتی ہے،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کی وجہ سے روشن ہے، حکمرانوں نے اعلیٰ تعلیم اور علاج کو صرف اپنے اہلخانہ تک محدود کردیا،ظالمانہ نظام کے خلاف نتیجہ خیز جدوجہد کرینگے،آج ملک میں لوڈشیڈنگ ہے،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے پڑھ نہیں سکتے،لیکن جماعت اسلامی ملک کو روشن کرسکتی ہے،جماعت اسلامی نے ایک مزدور کے بیٹے کو امیر جماعت بنایا،میں مزدوروں اور ہاریوں کے مسائل جانتا ہوں ان کو حل بھی وہ کر سکتے ہیں جو ان کے مسائل سے واقف بھی ہوں ۔سراج الحق نے اجتماع میں خواتین کانفرنس سے خطاب بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کی تعداد 51 فیصد ہے ، ان کے لیے تعلیم اور دیگر سہولیات کی شرح اسی طرح ہونی چاہیے جس طرح مردوں کو ملتی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button